9 مئی ہنگامہ آرائی،جے آئی ٹی کی جیل میں عمران خان سےتفتیش

9 مئی ہنگامہ آرائی،جے آئی ٹی کی جیل میں عمران خان سےتفتیش
کیپشن: 9 مئی ہنگامہ آرائی،جے آئی ٹی کی جیل میں عمران خان سےتفتیش

ایک نیوز:9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان قلمبند کرنے کے لیے اٹک پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق 5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کر رہے ہیں۔ تفتیش کے دوران 9 مئی واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تنصیبات پر حملوں سے متعلق سوال پوچھے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان اس سے پہلے لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی درج ہے۔

 لاہور تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات سمیت دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی سوال جواب کیے جائیں گئے۔