ضلع کرم میں پاک فوج کی کاوشوں سے کوئلہ کان کنی کا آغاز، روزگار میں اضافہ

Aug 25, 2023 | 11:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع کرم میں کوئلہ کان کنی کا آغاز کردیا گیا ہے،62 کانوں سے کوئلہ نکالنے کا کام کامیابی سے جاری  ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع کرم میں دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کیلئےسکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مقامی معیشت کو تقویت دینے کیلئے وسطی کرم میں 16 سال بعد کوئلے کی نئی کانوں سے کوئلہ نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔ 170 کانوں میں سے 62 کانوں سے کوئلہ نکالنے کا کام کامیابی سے جاری ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے موقع میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ کان کنی سرگرمیوں کے سبب تقریباً پانچ ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ضلع کرم میں کوئلے کی کان کنی فعال ہونے پر مقامی لوگ بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان کنی کی وجہ سے ذخائر کا صحیح استعمال کیا جا رہا ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور کان کنی کے ذخائر کا صحیح استعمال کرنے پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 20 سال سے یہاں کام کر رہے ہیں اور سکیورٹی اداروں کے تعاون کی وجہ سے یہ علاقہ محفوظ ہے اور کلیئر ہے۔ مقامی مزدوروں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ہمیں یہاں پہ روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں جن کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-25/news-1692944674-6377.mp4

مزیدخبریں