معروف ریسلر ’’برے وائٹ‘‘ انتقال کرگئے

Aug 25, 2023 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق  ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی نے معروف ریسلر برے وائٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے کہ لیکن انتقال کی وجہ منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔ معروف ریسلر کا اصل نام ونڈھم روٹونڈا تھا، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر مائیک روٹنڈا کے بیٹے تھے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر “ٹرپل ایچ” سمیت کئی نامور ریسلرز نے انکے انتقال پر دکھ کا اظہار  بھی کیا ہے جبکہ پرائیویسی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ برے وائٹ سال 2017 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے تھے۔

مزیدخبریں