کراچی:پیٹرول پمپ سے 80 لاکھ روپےلوٹنے والے2 ڈاکو گرفتار

Aug 25, 2023 | 10:54 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی میں پیٹرول پمپ کیشئر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہائی پروفائل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں 150 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا جن کے دوران 400 سے زائد موبائل فون ، 50 سے زائد موٹر سائیکلیں اور 3 کروڑ سے زائد نقد لوٹنے کے بڑے انکشاف سامنے آئے ہیں۔

رینجرز نے ڈاکووں سے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کروا لئے، مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کر کےپورے گروہ کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں