ایک نیوز: سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن ترکی آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شاہی دربارکی طرف سے جاری ایک بیان میں شہزادہ فیصل بن ترکی کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔ مرحوم شہزادے کی مغرب کی نماز کے بعد مسجدالحرام میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کیا گیا۔
گزشتہ ماہ سعودی شہزادی حنا بنت عبداللہ بن خالد بن عبدالعزیزآل سعود انتقال کرگئی تھیں جبکہ اپریل میں سعودی شہزادے عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمٰن آلِ سعود انتقال کرگئے تھے، جس کا اعلان سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے کیا گیا۔
حال ہی میں سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز بھی انتقال کرچکے ہیں، شہزادہ عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز کی نمازجنازہ بھی ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں بعد از نمازعصر ادا کی گئی جبکہ اس سے پہلے شہزادی الجوہرہ بنت ممدوح بن عبد الرحمن بن سعود بن عبد العزیزکا انتقال ہوا تھا، اپنے بیان میں ایوان شاہی نے متوفی شہزادی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔