فیصل آباد:زیر حراست خاتون سےزیادتی پر 3 پولیس اہلکار گرفتار

فیصل آباد:زیر حراست خاتون سےزیادتی پر 3 پولیس اہلکار گرفتار
کیپشن: فیصل آباد:زیر حراست خاتون سےزیادتی پر 3 پولیس اہلکار گرفتار

ایک نیوز: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار پولیس ملازمین میں شجاعت بلوچ، صہیب اخلاق شامل ہیں۔واقعہ تحصیل سمندری میں پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے خاتون اور مرد کو پکڑا تھا جس کے بعد وہ خاتون کو تھانے کی بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

تینوں پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی لیکن جب معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آیا تو تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔