ورلڈکپ ہوم ایڈوانٹج آئی سی سی کو کھٹکنے لگا، بڑا حکم جاری

Aug 25, 2023 | 10:20 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ورلڈکپ میں ہوم ایڈوانٹیج آئی سی سی کی نظروں میں کھٹکنے لگا، توڑ کیلئے کیوریٹرز کو متوازن پچز تیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ اکتوبر ،نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔ آئی سی سی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ اسے ہوم ایڈوانٹیج حاصل نہ ہو، اس مقصد کیلئے10 وینیوز اور 2 وارم اپ میچز کے اسٹیڈیمز میں کیوریٹرز کو متوازن پچز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں کے فاتح بننے کے ٹرینڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بھارت نے اپنے ملک میں 2011 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، اسی طرح 2015 میں آسٹریلیا اور 2019 میں انگلینڈ نے بھی اپنے ملک میں ٹائٹل جیتا۔  ہوم ایڈوانٹیج آئی سی سی کیلئے بھی تشویش کا باعث بن چکا، اسی لیے عالمی گورننگ باڈی کے چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن نے ایسی پچز کی تیاری کیلئے کوشش شروع کردی جہاں پر بیٹ اور بال میں مکمل توازن رہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں پچز کی حالیہ کوالٹی تنقید کی زد میں رہی ہے، خاص طور پر رواں برس آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران پچز کی کافی شکایت سامنے آئی ہیں۔ اس لیے آئی سی سی ا ایونٹ کیلئےایسے مسائل سے بچنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں