ملک بھر میں موسلادھاربارش،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

Aug 25, 2023 | 09:57 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھو ہار، وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مردان،صوابی،نوشہرہ، بنوں،لکی مروت، کرک، مری وار گلیات میں کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

 گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آگئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ حادثاتی صورتحال کے پیش نظر واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں، راولپنڈی میں رین ایمر جنسی نافذ ہے جب کہ نالہ لئی سمیت دیگر ندی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں