ایک نیوز: بابراعظم کا امارات لیگ سے15 کروڑ کا معاہدہ نہ ہو سکا،قومی ٹیم کے کپتان کو لیگ کا سفیر بھی بنایا جا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن19جنوری سے 18 فروری تک منعقد ہوگا۔گزشتہ برس ایونٹ میں کسی پاکستانی کرکٹر کو شرکت کی اجازت نہ تھی لیکن اس بار شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور اعظم خان ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کپتان بابر اعظم کو بھی 15 کروڑ روپے کے معاہدے کی پیشکش ہوئی،انھیں لیگ کا سفیر بھی بنایا جا رہا تھا، معاملات خاصی حد تک طے بھی ہو گئے لیکن پھر ادائیگی کی شرائط اور امیج رائٹس پر بات نہ بن سکی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ممکنہ طور پر 10 جنوری کو آغاز ہوگا، بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز جس میں ان ایکشن ہونگے۔
شاہین شاہ آفریدی نے آئی ایل ٹی ٹوئٹی سے سالانہ 4 لاکھ ڈالر کے عوض معاہدہ کیا ہے انھیں امیج رائٹس کی مد میں مزید رقم بھی دی جائے گی جس سے وہ بھی تقریبا15 کروڑ ہر سال حاصل کر سکیں گے۔ان کے معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ تینوں سال وہ سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہوں گےاگر تیسرے ایڈیشن میں زیادہ رقم پر کوئی اور کھلاڑی آیا تو شاہین کے معاوضے میں بھی خود بخود اضافہ ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ہر لیگز میں پلیئر کو ایک مخصوص حد تک ہی فیس دی جاتی ہے لیکن اگر کوئی بڑا اسٹار آ جائے تو امیج رائٹس کی مد میں اس کا معاوضہ بڑھا دیتے ہیں۔اس صورت میں اسے کوئی ٹویٹ کرنے، لیگ کی پروموشن، فوٹو شوٹ یا کسی ایونٹ میں شریک ہونے کا کہا جا سکتا ہے، اس کا الگ معاہدہ ہوتا ہے۔