سینکڑوں فنکاربےروزگار،لاہورڈویژن کے تمام تھیٹرسیل کردیئے گئے

سینکڑوں فنکاربےروزگار،لاہورڈویژن کے تمام تھیٹرسیل کردیئے گئے
کیپشن: پنجاب حکومت کالاہور ڈویژن کےتمام تھیٹر سیل کرنےکافیصلہ

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور شیخوپورہ، قصور میں بھی تھیٹرز کو سیل کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں بیہودہ ڈانسز، فحش حرکات سے باز نہ آئے، فحاشی،عریانی کو فروغ دینے والےتھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

عامرمیر نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں کی مانیٹر کی ذمہ داری آرٹس کونسل کو سونپ دی گئی ہے جبکہ ڈانسرز پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم کی جانب سے رات گئے تماثیل تھیٹر پر چھاپہ مارا گیا اور ڈرامہ روک کر تھیٹر کو سیل کر دیا، جن میں شیخوپورہ، قصور میں بھی تھیٹرز کو سیل کیا۔

دریں اثناء کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے گزشتہ رات لاہور کے تھیٹروں پر چھاپے مارے اور تمام تھیٹرز سیل کردیئے جبکہ فنکاروں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا  نے کہا کہ  تادیبی کارروائی کریں گے۔بار  بار وارننگز کے باوجود  سٹیج ڈراموں میں بیہودہ  ڈانسز اور فحش  حرکات سے باز نہ آنے پر  حکومت پنجاب نے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے  لاہور ڈویژن کے تمام  تھیٹرز کو سیل  کر دیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-25/news-1692944511-2946.mp4