بالی ووڈکی سینئراداکارہ سیمادیوانتقال کرگئیں

Aug 25, 2023 | 08:04 AM

ایک نیوز:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ سیما دیو81 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ کے بیٹے اور بالی ووڈ فلم ساز ابھینے دیو نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کا آج انتقال ہو گیا ہے، وہ ٹھیک تھیں، بس الزائمر میں مبتلا تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکارہ3 سال سے الزائمر کی بیماری میں مبتلا تھیں اور ان کی موت گھر پر ہوئی۔
واضح رہے کہ سیما دیو ہندی اور مراٹھی سنیما کی ایک مشہور اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران80 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
سیما دیو آخری بار2021 میں ریلیز ہونے والی مراٹھی فلم ’‘ جیون سندھیا ’‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
خیال رہے کہ سیما دیو کے دو بیٹے ہیں اور وہ بھی بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

مزیدخبریں