روینہ ٹنڈن اور اکشے کمارطویل عر صےکےبعدایک ساتھ جلوہ گرہونگے

Aug 25, 2023 | 07:58 AM

ایک نیوز:بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اوراکشے کمار دو دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن اکشے کمارکی مشہورکامیڈی فلم سیریز ’ویلکم 3‘ کا حصہ میں اکشے کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔روینہ ٹنڈن اور اکشے کمارآخری مرتبہ 2004 میں فلم پولیس فورس میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
یہی نہیں بلکہ لارا دتا، جیکولین فرنینڈس اوردیشا پٹانی بھی کامیڈی فلم کا حصہ ہوں گی۔ ٹوئٹر پر ویلکم 3 کے مکمل ٹائٹل کا اعلان بھی کیا گیا ہے فلم کے تیسرے حصے کا ٹائٹل ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روینہ ٹنڈن اوراکشے کمار اکتوبر سے فلم کی شوٹنگ کا آغازکردیں گے جبکہ اسے سال2024 میں کرمس کے موقع پرنمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں