لاہور:کینال روڈپرکارکی راہگیروں کوٹکر،ایک جاں بحق دوسرازخمی

لاہور:کینال روڈپرکارکی راہگیروں کوٹکر،ایک جاں بحق دوسرازخمی
کیپشن: Lahore: One killed and another injured in a car accident on Canal Road

ایک نیوز:لاہورمیں کینال روڈپرکارکی راہگیروں کوٹکرکےنتیجےسےایک جاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں کینال روڈپرایف سی کالج کےقریب ٹریفک حادثہ میں ایک راہگیرجاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت35سالہ رزاق کےنام سےہوئی،سڑک پرپیدل جاتےہوئےراہگیروں کوپیچھےسےآنےوالی گاڑی نےٹکرماری،جس کی وجہ سےوہ زخمی ہوگیااورزخموں کی تاب نہ لاتےہوئے مقتول دم توڑگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا،جاں بحق اورزخمی دونوں نشےکےعادی معلوم ہوتےہیں۔