ایک نیوز:رحیم یارخان میں آوارہ کتوں نےبچےکونوچ ڈالا،بچہ دم توڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان کےعلاقےرکن پورمیں آوارہ کتوں کےغول نے12سالہ بچےکونوچ ڈالا،12سالہ محسن زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےشیخ زیدہسپتال میں دم توڑگیا۔
پولیس کےمطابق بچہ گھرکاسامان لیکرواپس جارہاتھاکہ آموں کےباغ میں موجودکتوں نےاس پرحملہ کردیا،کتوں کاغول بچےکوگھسیٹ کرباغ میں لےگیا،ماں2گھنٹےتک تلاش کرتی رہی۔
پولیس کےمطابق تلاش کےبعدبچےکونیم مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑگیا۔