پشاور:پارکنگ سے2دن پرانی 2لاشیں ملی ہیں

پشاور:پارکنگ سے2دن پرانی 2لاشیں ملی ہیں
کیپشن: Peshawar: 2 dead bodies of 2 days old have been found from the parking lot

ایک نیوز:پشاورمیں پارکنگ سے2دن پرانی 2لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پشاورمیں ایل آرایچ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے2افرادکی لاشیں ملی ہیں،لاشیں دودن پرانی ہیں۔
پولیس کےمطابق لاشیں گلبہارکالونی کےرہائشی الحاج آصف صراف اوران کےبرادرنسبتی کی ہیں،الحاج آصف صراف اوران کےبرادرنسبتی دودن سےلاپتاتھے،گاڑی پارکنگ میں دودنوں سےاسٹارٹ کھڑی تھی۔
پولیس کےمطابق وقوعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےحادثہ پرپہنچ گئی اوردونوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،لاشوں کےجسم پرتشددکےنشان نہیں،قتل کی وجوہات معلوم کررہےہیں،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں۔