ایک نیوز :افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ اس نتیجے سے تکلیف ہوئی کیونکہ ہم نے اچھے رنز بنائے تھے لیکن آخری لمحے میں پاکستان نے ہم سے کامیابی چھین لی۔
افغان کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں بہت زبردست ہیں ، ہم پریشر کنٹرول نہیں کر پائے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 49ویں اوور میں کچھ گیندیں بہت آسان تھیں جن پر بلے باز نے باؤنڈریز سکور کیں۔انہوں نے اپنے اوپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ1 سال سے اچھا کھیل رہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح کھیلیں۔