ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے افسران نے سیلاب ریلیف آپریشنز میں ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیصلہ کورکمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا۔ یہ کانفرنس مکمل طور پر سیلاب کی صورتحال، اثرات اور سب سے اہم ردعمل اور امدادی سرگرمیوں پر مرکوز تھی اور بڑے فیصلے کیے گئے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کی ہے۔ وفاقی کابینہ ایک امہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرے گی۔