ایک نیوز نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے ایک تصویر شیئرکی ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عالمگیر خان کے بینر پر خیمے کی قیمت اصل سے دگنا ہے، موجودہ انسانی بحران پر پی ٹی آئی کے لیے مزید چیریٹی کا فائدہ اٹھانے کا یہ وقت نہیں، سیلاب متاثرین کیلئے عطیات حکومت پاکستان کو دیں یا رجسٹرڈ این جی او کو دیں۔
بختاور کی جانب سے جو تصویر شیئر کی گئی ہے، اس میں عالمگیر خان ٹینٹ کے لیے 10 ہزار روپے اور راشن کے لیے 7 ہزار روپے امداد کی اپیل کی ہے۔