سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

Aug 25, 2022 | 21:07 PM

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جس کے جواب میں بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ 

بلاول بھٹو کی جانب سے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال پر اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے سیلاب متاثری کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ 

مزیدخبریں