ایک نیوز نیوز: ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 115 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1764 ڈالر ہوگئی ہے۔