ایک نیوز نیوز: عابد شیر علی حاضر ہو۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور این اے 108 سے لیگی امیدوار کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے حلقہ این اے 108 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لیگی رہنما نے بجلی کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ واپس لیے جانے کے حکومتی اعلان سے ایک دن قبل ہی مذکورہ اعلان کردیا تھا۔ جس پر انہیں طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے علم ہوا، نوٹس میں عابد شیر علی کو 26 اگست کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر جواب دینے کا کہا گیا ہے۔