بھادوں میں گلے کے درد اور بخار سے کیسے بچیں؟

Aug 25, 2022 | 17:09 PM

 ایک نیوز نیوز:  برسات یا ساون بھادوں کے دنوں میں گلے کی خراش اور اس کے بعد بخار کا سامنا ہر دوسرے فرد کوہورہا ہے اور اس سے بچنے کا طریقہ آسان ترین ہے ۔

مون سون کے موسم میں انسانی جسم کی قوت مدافعت کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر انفیکشنز کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یادرہےگلے  کا درد الرجی، فضائی آلودگی اور ہاضمے کی خرابی  جیسی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ 

 اس کے لئے علاج بالغذا کا طریقہ سب سے بہتر ہے  ۔  ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہلدی اپنی شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے انڈیا کے کچن اور حکیمی دواخانوں میں زیادہ استعمال ہونے والے مصالحہ ہے۔  ہلدی اپنے ذائقے میں کڑوی اور تلخ ہے جبکہ اس کی تاثیر گرم ہے۔ گرم ہونے کی وجہ سے یہ خشکی کو کم کرتی ہے جبکہ اس کی تلخی کسی حد تک جسم میں چکناہٹ کو کم کرتی ہے۔
 ہلدی نزلہ، کھانسی، گلے کی سوزش، زخم بھرنے، ذیابیطس، جسم کے درد، قوت مدافعت میں اضافے اور دیگر بیماریوں کے علاج میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔
گلے کا درد کے لیے ہلدی کے تین آسان  نسخے
1۔ ہلدی کے پانی سے غرارے
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ہلدی ڈال کر تین سے پانچ منٹ تک ابالیں اور اس پانی سے دن میں تین بار غرارے کریں۔
2۔ ہلدی، کالی مرچ اور شہد کا مکسچر
ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ کالی مرچ (اگر تازہ لے لیں تو بہتر ہے) اور ایک چمچ شہد مکس کرکے اس مرکب کو دن میں دو سے تین مرتبہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل یا بعد استعمال کریں۔
3۔ سونے کے وقت ہلدی ملا دودھ
سونے سے پہلے دودھ میں ہلدی ملا کراستعمال کرنا گلے کو سکون دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے گائے کا دودھ بہترین انتخاب ہے۔
 اس کے علاوہ  زیادہ سے زیادہ پانی اور صحت بخش مشروبات پیئیں۔  سگریٹ ، کھٹی اشیا بہت ٹھنڈے پانی اور باسی اور فریز کھانوں سے پرہیز کریں۔

مزیدخبریں