مقبول ترین امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر چوری کا مقدمہ

Aug 25, 2022 | 16:56 PM

  ایک نیوز نیوز:  اپنے گانے کے لیے شاعری چرانے کے الزام میں  مقبول ترین امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔

 رپورٹ  کے مطابق مصنفہ ٹریسا لا ڈارٹ نے 23 اگست کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی خلاف ٹینیسی کی ایک وفاقی عدالت میں 1 ملین ڈالرز ہرجانے کا کاپی رائٹس کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

مصنفہ نے گلوکارہ پر الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ 2019ء میں ریلیز ہونے والے البم ’لوور‘ کے لیے ان کی 2010ء میں شائع ہونے والی شاعری کی کتاب ’لوور‘ سے مواد کاپی کیا ہے جبکہ ناصرف گلوکارہ کے البم کا عنوان ان کی شاعری کی کتاب سے ملتا ہے بلکہ کانٹینٹ بھی ایک جیسا ہی ہے۔

لا ڈارٹ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے البم کے لیے جو گرافکس اسٹائل اور تھیم استعمال کی ہے وہ بھی ان کی کتاب سے بہت ملتی جلتی ہے جس کو انفاق قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ اس سے قبل 2014 میں بھی ایک مقبول گانے’شیک اِٹ آف‘ کی وجہ سے کاپی رائٹ کے ایک مقدمے کا سامنا کر چکی ہیں۔

مزیدخبریں