ایک نیوز نیوز: بھارت کے شہرحیدرآباد میں بی جے پی کے معطل شدہ ایم ایل اے راجہ سنگھ کو منگل ہاٹ پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے 23 اگست کو نامپلی مجسٹریٹ عدالت کے ذریعہ ایم ایل اے کی ضمانت کے احکامات کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دوسری طرف راجہ سنگھ کے خلاف پرانے مقدمات میں نوٹس جاری کئے گئے تھے جس پر ٹی راجا کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی گستاخی سے متعلق مقدمات میں نہیں بلکہ سابقہ کیس کے ضمن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ کو حیدرآباد سٹی پولیس نے گرفتار کیا اور میڈیکل کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔
راجہ سنگھ کے خلاف 8 مختلف معاملات میں آئی پی سی کی دفعہ اے۔ 153، 188، اے۔295، 298، (سی)(بی)(1) 505، (2) 505، 506 اور 504 کے وغیرہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں ان کے بیانات اسی طرح کے تھے جو بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما نے دئیے تھے ۔ ذرائع کے مطابق شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے انہیں نوٹس جاری کیا۔
#WATCH | Telangana police arrests suspended BJP leader T Raja Singh from his residence in Hyderabad for his alleged remarks against Prophet Muhammad.
— ANI (@ANI) August 25, 2022
Massive protests had taken place on August 23, against the leader for his alleged statement. pic.twitter.com/PzwxHWHcY8