قطرے پلانے گئی خاتون پولیو ورکر پر کتوں کا حملہ  

Aug 25, 2022 | 16:01 PM

  ایک نیوز نیوز: لیہ میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین لگانے والی خاتون ورکر کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون پولیو ورکر زخمی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون پولیو ورکر چوک اعظم پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کر کے اسے کاٹ لیا۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی پولیو ہیلتھ ورکر کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے پاس آوارہ کتوں کو مارنے والی دوا نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے میونسپل کمیٹی لیہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کو درخواستیں دیں لیکن دوا فراہم نہیں کی جا رہی۔

مزیدخبریں