ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست میں ٹول ٹیکس کا تقاضہ کرنے پر ایک نوجوان نے خاتون ملازم کو تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں راج گڑھ بھوپال روڈ پر کچنریا ٹول پلازہ پر پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے خاتون ملازم کو اس وقت تھپڑ مارا جب اس نے ٹیکس ادا کیے بغیر جانے دینے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد نوجوان مرد غصہ کی حالت میں ٹول پلازہ پر معمور خاتون کی طرف بڑھا اور ملازم خاتون کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔ جس کے بعد ملازمہ نے اس کے اوپر جوتوں کی بوچھار کردی۔