سلیمان اعوان: سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر ضمانت کا معاملہ، نواز شریف نےوطن واپسی سے قبل نااہلی، سزائیں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف نے اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع لیگی وکلاء کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل دے دیا ہے۔
نواز شریف کی ہدایات ملنے کے بعد وکلاء کی ٹیم بہت جلد عدالت میں رٹ پیٹیشنز دائر کریں گی۔
ذرائع کیمطابق وکلاء عدالت سے نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔