امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ،7 افراد زخمی

Aug 25, 2022 | 13:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں دن کے وقت بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 7 افراد زخمی حملہ آور فرارہوگیا۔

بالٹیمور پولیس نے ’ٹویٹر‘ پر اطلاع دی ہے کہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں پارک ہائٹس اور سیرلی ایوینیو کے چوراہے پر افسران کو فائرنگ کے مقام پر بلایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی خدمات کے چار یونٹ نے متاثرین کے علاج اور اسپتال میں منتقل کرنے کیا جبکہ پولیس نے اس جگہ کو گھیر لیا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ امریکا میں رواں سال کے آغاز سے ہی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔امریکا میں کوئی دن فائرنگ کے واقعے کے بغیر نہیں گذرتا۔

مزیدخبریں