ایک نیوز نیوز: ملکہ کوہسار مری میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی،متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈگ، درخت اکھڑگئے،مری اسلام ایکسپریس وے پر کئی مقامات پر بھاری پتھر سڑک پر گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
ملکہ کوہسار مری میں گرجتے برستے بادلوں سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی۔ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانی سڑکوں سے گزرنے لگا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
جھیکا گلی، لوہر ٹوپہ روڈ پر بھی درخت گرنے سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی،طوفانی بارش سے مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی منڈلانے لگے،تیز بارش اور طوفان سے درخت گرگئے جس سے مری، ڈھوک کالا سمیت کئی رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوگئیں۔
ریسکیو مری کی امدادی ٹیموں کی جانب سے راستوں کو بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاحال ابھی تک راستے بند ہے۔
مری انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو موسلادار بارشوں کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔