ایک نیوز نیوز: سینٹرل اینٹلیجنس ایجنسی کینٹ کی زیرحراست 3خطرناک ڈکیت حوالات توڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ سی آئی اے اور کانسٹیبل کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل اینٹلیجنس کینٹ کے انسپکٹر علی اجود پر ڈکیتی کےملزمان علی رضا اورمحمد عثمان جوتھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ نمبر 3929/21 کے تحت کیمپ جیل میں قید یوں کو بھگانے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ملزم محسن سے تھانہ لاری اڈا کے مقدمہ نمبر 289/22 میں تفتیش چل رہی تھی۔
تینوں ملزمان علی رضا، محمد عثمان اور محسن کو تفتیش کے بعد حوالات میں بند کروایا گیا تھا۔ جس کے بعد تینوں ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوگے تھے۔
انسپکٹر علی اجود کی مدعیت میں سی آٸی اے کے ناٸب محررتاج حسین اور گیٹ سنتری کانسٹیبل طاہر محمود کے خلاف غفلت، لاپرواہی کے خلاف پولیس آڈر 2002ءکے تحت تھانہ شمالی چھاٸونی میں 155c کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان انتہاٸی خطرناک ڈکیتی سمیت دیگر درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو سی آٸی اے کینٹ کے عملے نے مبینہ ملی بھگت کرکے فرار کروایا ہے۔