تاریخی پل ٹوٹ گیا، کوئٹہ جانے والا راستہ مہینوں کیلئے بند

Aug 25, 2022 | 12:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید طوفان اور بارشوں سے ہروک ڈوزن اسٹیشنز کے درمیان کوئٹہ اور سبی کو ملانے والا تاریخی مچھ ریلوے پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے۔

مچھ بولان ہرک کے قریب انگریزوں کا بنایا ہوا ریلوے پل ہے۔ ریلوے پل کا پلر ٹوٹنے سے آئینی پل ٹوٹا ہے ۔ مچھ پل ٹوٹنے سے لمبے عرصے کے لئے کوئٹہ کا ریل کا راستہ مکمل بند ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پل کی بحالی تک کوئٹہ اور سبی کے درمیان آپریشن معطل رہے گا۔ ٹوٹےہوئے ریلوے پل کی مرمت وبحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پل کی بحالی کا کام  ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ کی موجودگی میں جاری ہے۔ وزیر ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل کی بحالی میں ایک ماہ تک لگ سکتا ہے۔ہنگامی بنیادوں پر کام این ایل سی کے حوالے کیا جائے گا

مزیدخبریں