یوکرائن کے یوم آزادی پر روسی میزائل حملہ، 22 مسافرمارے گئے

Aug 25, 2022 | 12:16 PM

  ایک نیوز نیوز: جنگ زدہ ملک یوکرائن کے  یوم آزادی پر  روسی میزائل حملہ ، 22 شہری ہلاک ، دارالحکومت کییف میں  یو م آزادی کی تقاریب  منسوخ کردی گئیں تاہم برطانیہ سمیت یورپ بھر میں یوکرائن سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم آزادی منایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق  یوکرائن کے یوم آزادی پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رائل گارڈز بینڈ نے بکنگھم پیلس میں یوکرائن کا ترانہ پیش کیا ۔

 دوسری طرف ذرائع کے مطابق یوم آزادی پر روس نے یوکرائن پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں 22 شہری مارے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق  مشرقی یوکرائن میں ایک مسافر ٹرین  کوروسی میزائل کا نشانہ بنایا گیا یوکرائنی صدر زیلینسکی نے مزید روسی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

 روسی وزارت دفاع نے حملے  کے حوالےسے پوچھے جانے والے سوال پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا  تاہم امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم مسافروں پر روسی حملہ ایک سازش ہے ہم یوکرائن کے ساتھ کھڑے ہیں اور حملہ آور روسی حکام کا احتساب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں