ایک نیوز نیوز: جنگ زدہ ملک یوکرائن کے یوم آزادی پر روسی میزائل حملہ ، 22 شہری ہلاک ، دارالحکومت کییف میں یو م آزادی کی تقاریب منسوخ کردی گئیں تاہم برطانیہ سمیت یورپ بھر میں یوکرائن سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم آزادی منایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے یوم آزادی پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رائل گارڈز بینڈ نے بکنگھم پیلس میں یوکرائن کا ترانہ پیش کیا ۔
Today Ukraine marks 31 years since it gained independence.
— Ministry of Defence ???????? (@DefenceHQ) August 24, 2022
To honour the anniversary and as a tribute to the Ukrainian people, the @ScotsGuardsBand performed the winning @Eurovision entry, 'Stefania', on Horse Guards Parade. ????????????????@ArmyInLondon #StandWithUkraine #StandForFreedom pic.twitter.com/mUC5k07tC4
دوسری طرف ذرائع کے مطابق یوم آزادی پر روس نے یوکرائن پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں 22 شہری مارے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرائن میں ایک مسافر ٹرین کوروسی میزائل کا نشانہ بنایا گیا یوکرائنی صدر زیلینسکی نے مزید روسی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
روسی وزارت دفاع نے حملے کے حوالےسے پوچھے جانے والے سوال پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم مسافروں پر روسی حملہ ایک سازش ہے ہم یوکرائن کے ساتھ کھڑے ہیں اور حملہ آور روسی حکام کا احتساب کیا جائے گا۔
Russia’s missile strike on a train station full of civilians in Ukraine fits a pattern of atrocities. We will continue, together with partners from around the world, to stand with Ukraine and seek accountability for Russian officials.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) August 24, 2022