ایک نیوز نیوز: ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف کی قسط موصول ہونے سے قبل ہی امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 3 پیسے اضافہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 219 روپے 41 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کو 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان
سٹاک ایکسچینج کے لیے مثبت ’’سرپرائز‘‘ رہا، گزشتہ روز کے اس اعلان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔ توقع ہے مارکیٹ یہاں سے مزید اوپر کا سفر شروع کرسکتی ہے۔
اگر ملک میں سیاسی استحکام برقرار رہتا ہے تو آنے والے دنوں میں سٹاک مارکیٹ 45 ہزار پوائنٹس کے ہندسے کو بھی عبور کر سکتی ہے۔ حصص مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کے حجم میں مسلسل اضافہ اس جانب اشارہ ہے کہ سرمایہ کار نئے سودے کر رہے ہیں۔
ادھر مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گزشتہ سال ستمبر میں شروع کی گئی مانیٹری ٹائٹنگ کے بعد اس طرح کا پہلا فیصلہ ہے۔