ایک نیوز نیوز: بارشوں کے باعث ٹرین شیڈول بدستور ایک بار پھر متاثر ہو گیا ہے۔
مُلک بھر میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال ایکسپریس 11 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس10 گھنٹے لیٹ ہوئی ہیں۔ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ خیبر میل ایکسپریس 6 گھنٹے اور سر سیدایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہوئی ہے۔ گرین لائن ایکسپریس 5 گھنٹے لیٹ ہوئی ہے۔ کراچی سے لاھور آنے والی فرید ایکسپریس بھی 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینیں لیٹ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔