ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمے میں درخواست قبل از گرفتاری جمع کروادی۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی۔
اسد عمر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا، میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، ضمانت منظور کی جائے، خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کیا گیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا تھا کہ ہائیکورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے۔