ایک نیوز نیوز: بھارتی حکمران جماعت کے رہنما ٹی راجا سنگھ کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
قراردار میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کی جانب سے حضرت محمد رسول ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔ 3 ماہ میں بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے یہ دوسری مرتبہ ناموس رسالت ﷺ پر حملہ کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کے متعلق توہین آمیز بیان دیا گیا تھا۔ لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے نوپور شرما کے خلاف فی الحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ بھارتی حکمران جماعت کے رہنماﺅں کے ناموس رسالت ﷺ پر بار بار حملے ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کے پیغمبر اسلام ﷺ کے متعلق توہین آمیز بیانات کا فوری نوٹس لیں۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی رکن نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے وفاقی حکومت عالمی سطح پر توہین رسالت ﷺ کرنے والے ملعون ٹی راجا سنگھ اور نوپور شرما کےخلاف بھر پور آواز اٹھائے۔
اور بھارتی ناظم الامور کو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے اور انکو فوری ملک بدر کیا جائے۔