کوئٹہ میں  گیس پائپ لائن پانی میں بہہ گئی

Aug 25, 2022 | 11:13 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں سیلاب کے باعث گیس پائپ لائن بہنے سے کوئٹہ سمیت کئی اضلاع کوگیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقہ بولامیں بی بی نانی میں گیس پائپ لائن ریلےمیں بہہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ کوگیس کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ 

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق برساتی ریلے میں گیس پائپ لائن بہنے کی وجہ سے  مچھ،  زیارت، پشین، مستونگ اورقلات کو بھی گیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ 

سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہےکہ اس سے قبل شکارپور سے کوئٹہ جانے والی 24 انچ گیس کی پائپ لائن پہلے سیلابی ریلہ میں بہہ چکی ہے۔

 حکام کا کہنا ہےکہ بولان ندی میں پانی کم ہونےکے بعد گیس لائن کی مرمت کی جائے گی  جس میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جب تک متبادل 12 انچ کی لائن سے گیس فراہم کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں