ایک نیوز نیوز: دبئی میں ایشیا کپ ٹی 20 کیلئے پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اوربھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھی ملاقات ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، حال احوال پوچھا اور کچھ دیر تک گفتگو کی۔
ایشیا کپ ٹی 20 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کی جانب سے بدھ کو دبئی کو آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پہلا پریکٹس سیشن کیا گیا۔ پاکستان اورافغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے الگ الگ نیٹس پر ٹریننگ کی تھی۔
واضع رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جب اپنی ٹریننگ ختم کرچکی تھی تو فلڈ لائٹس میں بھارتی ٹیم ٹریننگ کیلئے میدان میں پہنچی تھی۔
King Meets King ????❤️
— Muhammad Shehroz ???????? (@Iam_Shehroz) August 24, 2022
Babar Azam ???????? and Virat Kohli ???????? meets ahead of the #AsiaCup clash ❤️#AsiaCup2022 #BabarAzam#ViratKohli #INDvPAK #PakVsInd pic.twitter.com/iilFU50WfE