ہالی وڈ اسٹار کی اہلیہ علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی

Aug 25, 2022 | 10:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ہالی وڈ اسٹار سلویسٹر اسٹیلون کی اہلیہ نے  شادی کے 25 سال بعد شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مہینے سلویسٹراسٹیلون نے اپنے بازو پر بنے ہوئے اپنی اہلیہ کے ٹیٹو کے اوپر اپنے کتے کا ٹیٹو بنوایا تھا۔ جس پر شادی کے 25 سال بعد ان کی اہلیہ جینیفر فلاون نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

10 اگست کو فلاون نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ شاید اسٹیلون کے ساتھ معاملات ختم ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی بیٹیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری ترجیح ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی چیز بھی اہمیت نہیں رکھتی ہیں۔  ہم چاروں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

جینیفر فلاون کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سلویسٹر اسٹیلون کو  ان فالو  بھی کردیا ہے۔

سلویسٹر اسٹیلون کی جانب سے اس بیان پر کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان سے بہت محبت کرتا ہوں۔ ہم یہ معاملہ دوستانہ اور نجی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضع رہے کہ جینیفر فلاون نے علیحدگی کیلئے جمعے کوفلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی کی عدالت سے رجوع کیا تھا جہاں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 

ان کے درمیان شادی اب ٹوٹ چکی ہے اور بات ناقابل واپسی حد تک پہنچ چکی ہے۔

سلویسٹر اسٹیلون نے بیان جاری کروایا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کا ٹیٹو کو اپڈیٹ کروانا چاہ رہے تھے لیکن اس میں خرابی ہو گئی تھی جسے دور کرنا ممکن نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنی اہلیہ کے ٹیٹو کو اپنے کتے کا ٹیٹو بنا کر ٹیٹو چھپانا پڑا تھا۔

واضع رہے کہ اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ پر سلویسٹر اسٹیلون نے اپنی اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا تھا۔ جس میں لکھا گیا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں بس یہ خواہش کرتا ہوں کہ میں اگلے 25 سال بھی جینیفر فلاون کے ساتھ ایسے  گزار دوں۔

اس کے جواب میں جینیفر نے لکھا کہ مجھے ہمیشہ ہنسانے، پیار کرنے اور ہمارے خوبصورت خاندان کی  حفاظت کرنے کیلئے شکریہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری شادی ہر گزرتے سال کے ساتھ اور نکھرتی جا رہی ہے۔  میں اپنی پوری زندگی ساتھ گزارنے کیلئے اور صبر نہیں کر سکتی۔

مزیدخبریں