ویب ڈیسک : غزہ میں قید ایک اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی جس پر اسرائیلی وزیراعظم کو تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کی گئی تقریباً تین منٹ کی اس ویڈیو میں امریکا سے تعلق رکھنے والے قیدی گولڈ برگ پولن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
گولڈ برگ پولن نے اسرائیلی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں فوری طور پر گھروں میں واپس لائیں اور ہماری رہائی کا راستہ تلاش کریں، تمام جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے فلسطینیوں کی شرائط پوری کی جائیں۔
اسرائیلی یرغمالی نے نتین یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں 200 دنوں تک حالات کے رحم وکرم پرچھوڑے رکھا، اس پر اسرائیلی حکومت کو شرم آنی چاہیے، فوج کی تمام کوششیں ناکام ہیں، آپ کو شرم آنی چاہئے کیونکہ فلسطینیوں کی پیش کردہ تجاویز کو آپ مسترد کردیتے ہیں۔
گولڈ برگ پولن نے اسرائیلی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ زمام اقتدار ایسے لوگوں کے حوالے کریں جو ہمیں قید سے آزاد کراسکیں۔
اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو پر اسرائیلی وزیراعظم کو تنقید کاسامنا
Apr 25, 2024 | 23:37 PM