ایک نیوز:امریکی یونیورسٹیز میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کو اسرائیلی وزیراعظم نے خوفناک قرار دیدیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے، معروف اور بڑی یونیورسٹیز پر یہود مخالف ہجوموں نے قبضہ کر لیا ہے جو اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ یہ یہود مخالف ہجوم یہودی طلبہ اور اساتذہ پر حملے کررہے ہیں، وہ اسرائیل مردہ باد، یہودی مردہ باد یہاں تک کہ امریکا مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں، یہی کچھ 1930 میں جرمن جامعات میں بھی ہوا تھا، اس سلسلے کو روکنا اور اس کی مذمت کرنی ہوگی۔