سربراہ پاک بحریہ کی مختلف ممالک کے نیول سربراہوں سے ملاقاتیں

Apr 25, 2024 | 23:28 PM

ایک نیوز:سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کادورہ چین، مختلف ممالک کے نیول سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے  چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت کی۔انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم کا موضوع “سمندر کے ساتھ مشترکہ مستقبل” تھا۔سمپوزیم میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نےکمانڈر یو ایس  پیسیفک فلیٹ، فرسٹ سی لارڈ اور رائل نیوی کے چیف آف نیول اسٹاف، کمانڈر انچیف رشین فیڈریشن نیوی سے الگ الگ ملاقاتیں  کیں۔

سربراہ پاک بحریہ نے چیف آف انڈونیشین نیوی، چیف آف بنگلہ دیش نیوی، جنوبی کوریا کے چیف آف نیول آپریشینز، سنگاپور کی بحریہ کے سربراہ اور برونائی بحریہ کے قائم مقام ڈپٹی کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں بڑھتے ہوئے خطرات اور بلیو اکانومی سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔پاک بحریہ 2014 سے ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں بطور مبصر شامل ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کا حالیہ دورہ علاقائی اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے شریک بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تقویت دے گا۔

مزیدخبریں