ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے۔ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کو اذلان شاہ ہاکی کپ کی ٹیم سلیکشن کا اختیار دیدیا گیا۔
پاکستان ہاکی کے مستقبل کے حوالے سے وزیراعظم آفس میں اہم اجلاس ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کی۔ فیڈریشن کے دنوں دھڑوں کے صدر طارق حسین بگٹی اور شہلا رضا اجلاس میں شریک تھے۔
فیصلہ کیا گیا کہ ہیڈ کوچ رولنٹ آلٹمنز میرٹ پر ٹیم کا چناؤ کریں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان سپورٹس بورڈ انکی کی معاونت کریں گے۔
رانا مشہود نے کہا پاکستان ہاکی کے مستقبل کی خوشخبری دو دن میں سنائیں گے۔کراچی کیمپ کے کھلاڑیوں کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے ستائیس اپریل کو اسلام آباد میں ٹرائلز ہوں گے۔ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی ۔