ایک نیوز:بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔19اپریل تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
سٹیٹ ببینک کے اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔