نیوزی لینڈ نےپاکستان کو چوتھے ٹی20میں شکست دیدی

Apr 25, 2024 | 19:48 PM

ایک نیوز:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20میچ میں 4رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1سے برتری حاصل کرلی ۔

 پاکستانی ٹیم کو تبدیلیاں بھی راس نہ آئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ ہفتہ کو اسی میدان میں کھیلا جائیگا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹم روبنسن نے 51، ڈین فاکس کروفٹ 34، ٹام بلنڈل نے 28، مائیکل بریسویل نے 27 نمایاں رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے باولنگ میں عباس آفریدی نے تین، زمان خان، افتخار احمد، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم آٹھ وکٹوں پر  174 رنز بنا سکی۔ فخر زمان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد  25، صائم ایوب 20، عثمان خان 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے پیٹر او رورکے نے تین، بین سیئر نے دو جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ہفتہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائیگا۔ 

مزیدخبریں