ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 9پیسے مہنگا،278روپے39پیسےسے بڑھ کر 278روپے48پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13پیسےسستا،279روپے69پیسے پربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پر نئی بلند ترین سطح 72 ہزار 593 کی حد تک پہنچی ۔ دوسرے کاروباری سیشن میں اتارچڑھاؤ رہا ۔ہنڈرڈانڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی سے 71 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 75 کروڑ 80 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 45 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 72,593 جبکہ کم ترین سطح 71,700 پوائنٹس رہی ۔