ایک نیوز:ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیاجس میں تین دہشتگردوں کوجہنم واصل کیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں تین دہشت گردمارےگئے۔جن میں دہشت گرد سرغنہ سہیل عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل زرکاوی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔