ایک نیوز:ایف بی آرنےٹریک اینڈٹریس سسٹم کےنفاذمیں ناکامی کی پانچ روکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم آفس کوجمع کرادی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ پر کمیٹی سے بریفنگ طلب کرلی،رپورٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ میں ناکامی میں کرپشن کے ثبوت نہیں،ایف بی آر کے پاس تکنیکی مہارت کی کمی ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ٹیکینکل خامیاں ہیں، لائسنسی کمپنی نے سسٹم کو درست طریقے سے نافذ نہیں کیا۔
ذرائع کےمطابق وینڈر نے اسٹیمپ سسٹم کو مناسب طریقے سے استعمال میں نہیں لایا، ایف بی آر چار سیکٹرز میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ نہیں کر سکا، سگریٹ، سیمنٹ، چینی اور کھاد کے شعبوں میں گزشتہ 2 سال میں نظام نافذ نہیں کیا جاسکا۔
رپورٹ میں کمیٹی نےسفارش کی کہ ایف بی آر کی استداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کےمطابق رپورٹ میں سسٹم کی کامیابی کیلئے مارکیٹ سے ماہرین کی خدمات لی جائیں،وزیراعظم نے 4 اپریل کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں ناکامی پر کمیٹی تشکیل دی تھی۔