پنجاب حکومت کامفت ادویات کوگھروں تک پہنچانےکامنصوبہ

Apr 25, 2024 | 14:20 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےمفت ادویات مریضوں کےگھروں تک پہنچانےکامنصوبہ بنایاہے۔
ذرائع کےمطابق دیہاتوں میں مقیم مریضوں تک ادویات نہیں پہنچ سکیں گی، نجی کورئیر کمپنی نے پنجاب حکومت کو صاف انکار کردیا، نجی کورئیر کے ذریعے مفت ادویات کی فراہمی صرف بڑے شہروں تک ہوگی، دیہاتوں میں بسنے والے مریض حکومتی سہولت سے محروم رہیں گے۔

ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے نجی کورئیر کمپنی سے ادویات گھروں تک پہنچانے کی خدمات حاصل کیں ، نجی کورئیر کمپنی کے شہروں تک محدود ہونے پر منصوبے میں تبدیلی کی گئی، امراض قلب، ٹی بی، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاکہناتھاکہ منصوبے کو دو فیز میں تقسیم کرنے کا پلان ہے، پہلے فیز میں ادویات شہروں کے مریضوں تک مفت پہنچیں گی، دوسرے فیز میں ادویات دیہاتوں کے مریضوں تک پہنچائیں گے، نجی کورئیر کمپنی سے معاہدہ پیپرا رولز کے مطابق کررہے ہیں۔

مزیدخبریں